رواں ما لی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے سر کاری ملا زمین کیلئے متعدد مرا عات کا اعلا ن کیا ان میں انفار میشن ٹیکنا لو جی سے وا بستہ ملا زمین کیلئے پر و فیشنل الا ؤنس کا اعلا ن بھی شا مل ہے حکومت نے آئی ٹی پر و فیشنل الا ؤنس کا نو ٹی فیکیشن بھی جا ری کر دیا صو بے میں آئی پر و فیشنل 47کیڈر اور نا موں سے پہچا نے جا تے ہیں جو سکیل 20تک تنخوا لیتے ہیں ان میں دو تہا ئی کا تعلق کمپیو ٹر آپریٹر کے کیڈر سے ہے یہ و ہ کیڈر ہے جو انسا نی محنت اور کمپیو ٹر کی مصنو عی ذہا نت کے درمیاں پُل کا کام دیتاہے مینو یل کا غذ آتا ہے تو کمپیو ٹر آپریٹر اس کا غذ کا مواد کمپیو ٹر کے حوالے کر تا ہے پھر اس کا ڈیٹا بیس بنا کر دفتر کے حوالے کر تا ہے با قی 46کیڈر کے ملا زمین اس ڈیٹا بیس پر کام کر تے ہیں کمپیوٹر آپریٹر سارا دن کام کی وجہ سے جسما نی صحت کے مسا ئل سے بھی دو چار ہو تا ہے اور بسا اوقات بینا ئی کی کمزوری کا شکا ر ہوجا تا ہے دفتری نظام کی آٹو میشن کا بنیا دی کام اس کے سپر د ہے حا لیہ کو رونا وبا ء کے دوران نیشنل سنٹر آف آپریشن اینڈ کما نڈ (NCOC) کی طرف سے وزیر منصو بہ بند ی اسد عمر کو رونا کی روز مرہ صورت حال، پورے ملک سے یو میہ ٹیسٹ، صحت یا ب افراد کی تعداد، جا ن بحق ہو نے والوں کی تعداد اور مثبت ٹیسٹوں کی شرح کے جو اعداد و شما ر جا ری کرتے ہیں یہ اعداد و شمار کمپیو ٹر آپریٹر فرا ہم کر تا ہے ای ٹینڈ ر، ای ٹر انسفر، ای کا مرس کے سارے کام کمپیوٹر آپریٹر کر تا ہے اس اہمیت کے پیش نظر صوا با ئی حکومت نے آئی ٹی پر و فشنل الا ونس کا وعدہ مو جو دہ بجٹ میں پورا کیا مگر نو ٹی فیکیشن جا ری کر تے وقت ایسی بھول چوک ہو ئی کہ سکیل 17سے لیکر سکیل 20تک سب کو آئی ٹی پر وفیشنل الا ؤنس دیا گیا صرف کمپیوٹر آپریٹر سکیل 16کو اس الا ؤنس سے محروم رکھا گیا نو ٹی فیکیشن میں تفصیل کے ساتھ 46کیڈر کے آفیسروں کے نا م دیئے گئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیل 17سے سیکرٹری سکیل 20تک سب کا نا م لیا گیا ہے اوپر عنوان دیا گیا ہے آئی ٹی پرو فیشنل الا ؤنس سکیل 17سے اوپر کے ملا زمین کو ملے گا انسا نی حقوق کی کتاب میں اس کو امتیا زی سلوک Discriminationکہا جا تا ہے۔ صو بے کے طول و عرض میں کا م کر نے والے کمپیو ٹر آپریٹر وں نے پر یس کلب پشاور کے سامنے پر امن مظا ہر ہ بھی کیا ہے اپنا احتجا ج ریکارڈ کرا یا ہے۔متاثرین نے مو قف اختیار کیا ہے کہ ہیلتھ پرو فیشنل الا ونس سکیل 12سے سکیل 20تک سب کو بلا امتیاز ملتا ہے، جو ڈیشل الا ؤنس تما م ملا زمین کو کسی تفریق، امتیاز اور Dicicriminationکے بغیر ملتا ہے، آئی ٹی الا ونس کی باری آگئی تو سکیل 16کو پر وفیشنل الا ونس سے کیو ں محروم رکھا گیا؟ یہ آفیسر تعلیمی قابلیت اور تجربے کے اعتبار سے سکیل 17سے کم نہیں ہیں‘دراصل آئی ٹی کا شعبہ صوبے میں سب سے زیا دہ نظر انداز شعبہ ہے اور کمپیو ٹر آپریٹر کے طور ڈیوٹی دینے والے ایم ایس سی، ایم سی ایس اور بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ڈگر یاں رکھنے والے سافٹ وئیر انجینئر اس سے وابستہ ہیں۔ کمپیو ٹر آپریٹر کا سروس سٹرکچر بھی نہیں ہے کمپیوٹر آپریٹروں نے وزیر خزا نہ، وزیر اعلیٰ اور شکا یات سننے والی کمیٹی سے مطا لبہ کیا ہے کہ 8جو لا ئی کے نو ٹی فیکیشن کو منسوخ کر کے کمپیوٹر آپریٹر سکیل 16کو ملا کر تما م آئی ٹی پر و فشنلز کو یکساں طور پر پر وفیشنل الا ؤنس دیا جا ئے تا کہ ہڑ تال، لا ٹھی چارج اور گرفتا ری کی نو بت نہ آئے۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی