پاکستانی گلوکارہ سابق امریکی صدر کی فیورٹ بن گئی

سابق امریکی صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سمر پلے لسٹ شیئر کی ہے جو دو تصویروں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے اپنی سمر پلے لسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت سارے لوگ فیملی اور دوستوں کے ساتھ جمع ہو رہے ہیں لہذا اس موسم گرما کو منانے کے لیے بہت کچھ ہے۔‘

انہوں نے اپنی سمر پلے لسٹ کے بارے میں لکھا کہ ’یہاں ان گانوں کی ایک پلے لسٹ ہے جو میں آج کل سُن رہا ہوں یہ پرانے اور نئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو ملا کر ترتیب دی گئی ہے۔

سابق امریکی صدر کی اس فہرست کا حصہ بننے والے گلوکاروں میں ریہانا ، جے زی، باب ڈیلن اور رولنگ اسٹونز  کے علاوہ پاکستانی گلوکار ہ عروج آفتاب سمیت دیگر کئی سنگرز شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی گلوکار ہ عروج آفتاب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سابق امریکی صدر براک اوباما کا سمر پلے لسٹ میں گلوکارہ کا نام شامل کرنے پرشکریہ اداکیا ہے ۔
گلوکار ہ عروج آفتاب نےسابق امریکی صدرکا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’اٹھتے ہی ایسی خبر سننا بہت حیرت انگیز تھا ، شکریہ براک اوباما ‘اس سے قبل پاکستان کے محسن حامد کو بھی انہوں نے اپنا پسندیدہ مصنف قرار دیا تھا۔