معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھائی دانش حیات کے ہمراہ نیا ڈانس چیلنج متعارف کروادیا۔
انسٹاگرام پر مہوش حیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مہوش حیات کو بھائی کے ہمراہ گانے پر ڈانس چیلنج پورا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ پارٹنر کے ساتھ کیا گیا نیا چیلنج، جب کہ انہوں نے مداحوں کو بھی یہ چیلنج پورا کرنے کا کہا۔
دوسری جانب اداکارہ کی نئی ڈانس چیلنج ویڈیو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی جسے 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔
ادھر دانش حیات کو لمبے بالوں کے باعث مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔