سپر اسٹار ماہرہ خان کا ہالی ووڈ کے رئیل ایکشن ہیروٹام کروز کے ساتھ کام کیے جانے سے متعلق سوال پر دیا گیا جواب وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے چاہنے والوں نے شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ کو اسٹار اور باڈی شیمنگ کے ساتھ ساتھ ان سے ہالی ووڈ ڈیبیو کے حوالے سے بھی چند قیاس آرائیوں پر بات کی۔
ایک صارف نے اداکارہ سے متعلق قیاس آرائی کی کہ آپ نے ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کی ہے۔
اس قیاس آرائی سے متعلق ماہرہ خان نے جواب دیا ٹام مائی لوبہت معذرت خواہ ہوں کہ یہ بات لیک ہوگئی، میں اس بات کو کئی عرصے سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کررہی تھی لیکن اب میں یہ نہ کرسکی، مجھے امید ہے آپ پرجوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی ٹیم نے یہ بات لیک کی ہے لیکن خیر میں جلد آپ سے ملوں گی۔
بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان نے یہ بات حقیقت کے بجائے مذاق میں کہی لیکن اس حوالے سے ماہرہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔