گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں بدصوات میں مسلسل چوتھے روز وقفے وقفے سے گلیشیر سرکنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
گلیشیر سرکنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک طرف سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں دوسری جانب سیلابی کٹاؤ کے زد میں آنے سے اشکومن اور ایمت کا زمینی رابطہ بھی گزشتہ تین روز سے مکمل منقطع ہے۔
مقامی آبادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہونےکے باعث شہریوں کو اشیائے خورونوش کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔
علاقے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔