پوچھے بغیر تیسری شادی ، میرج ہال میں دولہے کے ساتھ کیا ہوا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع ایک میرج ہال میں روایتی انداز میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک عورت کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچی اور دلہے کی پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا، اس کا کہنا تھاکہ دلہے کی یہ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر بتائے بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔

پہلے ہی سے 2 بیویاں کا راز کھلنے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اس سے دل نہ بھرا تو بارات میں ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چل گئیں، شادی ہال 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس دونوں فریقین تھانے لے آئی۔