بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اور باصلاحیت ڈانسر شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہےکہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس کے تحت تمام تر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد راج کندرا کو اس کیس میں بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔