اداکارہ میرا بھی عمران خان کے قافلے میں۔۔۔ کیا واقعی؟

کیا واقعی اداکارہ میرا نے سیاست میں آنےاورعمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے؟

جی ہاں، میڈیا کو دئے گئے ایک بیان میں لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 اداکارہ میرا  نے کہا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔

میرا نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔