شلپا شیٹھی نے شوہر کے فحش فلمیں بنانے کو تسلیم کرلیا؟

معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے الزام کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں اور راج کی ’ہاٹ شاٹ‘ ایپ پر جو مواد موجود ہے اسے فحش نہیں کہا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق شلپا نے پولیس کو قابلِ اعتراض اور فحش میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر قابلِ اعتراض فلمیں بناتے ہیں جنہیں پورن نہیں کہہ سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کا اس کیس سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں لیکن پولیس نے اداکارہ کو شاملِ تفتیش کیا کیونکہ ان کے علم میں یہ بات آگئی تھی کہ شلپا راج کی کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شلپا نے شوہر کی کمپنی کی جانب سے فحش فلمیں بنانے پر استعفیٰ دیا۔