گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری سے منگنی کرلی۔

آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری طویل عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتےتھے۔

دونوں نے کبھی بھی ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی میڈیا  یا مداحوں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

آئمہ بیگ اور شہباز کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے طویل عرصے سے قائم رہنے والی دوستی کو نام دینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز منگنی کرکے ایک دوسرے کے ساتھ عمر بھر رہنے کا وعدہ کیا۔

منگنی کے موقع پر آئمہ بیگ نے شیفون کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی، جب کہ شہباز شگری بھی سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔

شہباز نے اس موقع پر اپنی ہونے والی دلہن کو ایک خوبصورت نیکلس بھی تحفے میں دیا۔

دونوں اپنی منگنی کے موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔ مداحوں نے بھی اس ہنستی مسکراتی جوڑی کو خوب پسند کیا۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

مداحوں اور دیگر فنکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔