سیلفی لینے پر 100روپے چارج لگ گیا

مدھیا پردیش: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے دوروں کے دوران سیلفی لینے کے خواہشمند حضرات کے لیے پیسے مقرر کردئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے والوں کے لیے فیس کا اعلان کردیا۔

بھارتی خاتون وزیر شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔

اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی کے دوران وقت کا ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں سخت چڑ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔