پشاور سمیت صوبے بھر میں مزید بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا

 

پشاور:پشاور سمیت صوبے بھر میں مزید بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اس سے قبل 5بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔

 بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے حوالے سے ایف بی آر نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اور محکمہ مال کے حکام سے ان کی تفصیلات طلب کی ہیں کہ کو ن سے جائیداد کس کے نام پر ہے تاکہ ریفرنس کے لئے تفصیلات مہیا کی جائے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاو ر کے حیات آباد، چارسدہ رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ، بڈھ بیر متنی کے قریب، یونیورسٹی ٹاؤن، باڑہ روڈ، پجگی روڈ، دلہ زاک روڈ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پربے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تفصیلات ایف بی آ ر کو فراہم کریگی۔

بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ایف بی آر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔