اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ و ماڈل صدف کنول ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
شہروز سبزواری اہلیہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے، دوران شو میزبان نے صدف کنول سے سوال کیا کہ وہ اتنی خوبصورت ہونے کے باوجود اداکاری کیوں نہیں کرتیں؟
سوال کے جواب میں صدف نے بتایا کہ انہوں نے اب اداکاری کا آغاز کردیا ہے اور وہ دل سے اداکاری کررہی ہیں کیوں کہ شہروز ان کو سکھارہے ہیں۔
صدف کنول کے مطابق شہروز روزانہ ان کی باقاعدگی سے کلاسز لیتے ہیں اور بہت ڈانٹ ڈانٹ کر سکھاتے ہیں تاہم وہ جب بھی اداکاری میں آئیں گی وہ شہروز کی محنت ہوگی۔
اس دوران شہروز نے بتایا کہ صدف نے ایک اسکرپٹ سائن کیا ہے اور جو سین صدف کو کرنے ہوں ہم ایک رات پہلے اس کی پریکٹس کرلیتے ہی،کیوں کہ سینئرز کی موجودگی میں اداکاری میں نئے آنے والوں کے لیے پریشر کہیں زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اداکار جوڑی کے اس بیان پر خاصے خفا نظر آئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ شہروز کو اداکاری خود نہیں آتی صدف کو کیا سکھائیں گے۔
سعدیہ نامی صارف نے صدف کے انکشاف کو قیامت کی نشانیاں قراد دیتے ہوئے لکھا کہ جس کو اداکاری کی اے بی سی نہیں پتا وہ اداکاری سکھا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مطلب صدف بھی فلاپ اداکارہ بننے جارہی ہیں۔