ممبئی: فحش فلمیں کیس میں شوہرکے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔
بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ بات چیت اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہرراج کندرا کے فحش فلمیں کیس سے متعلق جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا فحش فلمیں کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایک بارپھرپولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
اسی سلسلے میں ممبئی پولیس اداکارہ کوکسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کرسکتی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے پہلی باراس کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔
واضح رہے کہ راج کندرا کو19 گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اورانہیں موبائل ایپلیکیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔