رنگ دے بسنتی میں ”جیمز بانڈ“ کی شمولیت پَکی تھی مگر بُلا وا آگیا

ممبئی : بالی ووڈ فلم ساز راکش اوم مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ رنگ دے بسنتی میں اداکاری کےلیے مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم ’کیسینو رائل‘ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے بھی آڈیشن دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز راکیش اوم پرکاش کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے بھی رنگ دے بنستی میں اداکاری کےلیے آڈیشن دیا تھا تاہم انہیں007 فلم کی سیریز کیسینو رائل کےلیے بلاوا آگیا تو وہ وہاں چلے گئے۔

اوم پرکاش نے یہ انکشاف اپنی سوانح حیات ’آئینے میں اجنبی‘ میں کیا، انہوں نے کہا کہ فلم میں ایک نوجوان پولیس افسر جیمز میک کنلے اور اس کی پوتی سومیک کنلے کا کردار نبھانے کےلیے بالترتیب اسٹیون میکنٹوش اور الیس پیٹن کو کاسٹ کیا گیا تھا، اور ڈینیئل کریگ نے میک کنلے کا کردار ادا کرنے کےلیے آڈیشن دیا تھا۔


فلم ساز نے اپنی کتاب میں لکھا کہ جب ڈینیئل سے رابطہ کیا گیا تو ان کے پاس جیمز بانڈ کی شوٹنگ کےلیے کال آچکی تھی جس کے بعد کنلے کا کردار اسٹیون میک کنتوش نے ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ فلم رنگ دے بسنتی سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، سدھارتھ، اتل کلکرنی، سوہا علی خان، شرمن جوشی، کنال کپور و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔