شوہر کے ہاتھوں شلپا شیٹھی سے دوست دور ہونے لگے

 ممبئی: راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔  

معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے اسکینڈل سے دنیا بھر میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کافی بدنامی ہوئی ہے۔

دیکھا جائے تو گزشتہ تین دہائیوں سے شلپا شیٹھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں اور فلمی صنعت میں انہیں ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین دوست کے طور پر بھی جانا جاتا ہے مگر انڈسٹری میں سے اب تک کسی نے بھی کھل کر اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں ان دوستوں کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس اسکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب شلپا شیٹھی کو گرفتار کرنے کی افواہیں عام ہوئیں تب مجھے اداکارہ سے کچھ گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ شلپا شیٹھی نے مجھ سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا مستقل دوست نہیں ہوسکتا، آپ تب تک دوست ہوتے ہیں جب تک آپ ساتھ میں کام کر رہے ہوں، لیکن جوں ہی کام کا اختتام ہوتا ہے، تمام دوستیاں خودبخود ختم ہو جاتی ہیں، صرف آپ کے اہل خانہ اور فلم انڈسٹری سے باہر کے کچھ دوست زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کی شب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ راج کندرا اس وقت بھی حراست میں ہیں جب کہ پولیس کو اس اسکینڈل میں ویب سرور اور 70 سے زائد فحش فلموں سمیت کئی ثبوت ملے ہیں۔