پشاور:تھانہ ارمڑ کے علاقہ شمشتو سے ایک روز قبل لاپتہ ہونیوالی 4سالہ بچی معصوم بچی کی لاش کنویں سے برآمد کرلی گئی۔
بچی حادثاتی طور پر کنویں میں گری یا کسی نے قتل کر کے لاش کنویں میں گرائی پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق غنچہ گل خان نے شمشتو چوکی میں 4سالہ بیٹی عائشہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی جس کے بعد بچی کو کافی تلاش کیا گیا لیکن اس کے بار ے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا۔
تاہم آج اہل علاقہ نے کنویں میں دیکھا تو اس میں بچی کی لاش پڑ ی تھی جسے نکال کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا۔
پولیس نے اس بابت تفتیش شروع کردی ہے کہ بچی حادثاتی طور پر کنویں میں گری یا کسی نے قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکی ہے۔