پشاور: حکومت نے 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی پر سبسڈی دینے کا نظام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور حساس پروگرام سے تابع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین پر بجلی سبسڈی 300یونٹ کے بجائے ماہانہ 200یونٹ استعما ل کرنے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجلی سبسڈی سے مستفید ہونے والے چالیس فیصد گھریلو صارفین کی تعداد کو کم کرکے 200یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے 10فیصد تک محدود کردیا جائے گا۔ اور جو صارفین گزشتہ چھ ماہ کے دوران مسلسل 200یونٹ بجلی استعمال کر رہے ہیں سبسڈی صرف ان صارفین کو دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق نئی ترتیب دی گئی پالیسی کے تحت سبسڈی کے اہل صارفین کے میٹروں کے نمبروں کو وفاقی حکومت کے ا حساس پروگرام کے تحت نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سے لنک کردیا جائے گااور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورا حساس پروگرام سے انہیں سبسڈی دی جائیگی۔
زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے ترتیب دی گئی نئی پالیسی کے تحت بجلی خرچ کرنے کے حوالے سے کم ترین سلیب میں آنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے سبسڈی برقرار رکھی جائیگی۔