واشنگٹن:امریکی خاتون نے80 ارب روپے کی لاٹری جیتنے کے بعد 9 لاکھ روپے مقامی چیرٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میوس وینزک نامی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پٹرول پمپ سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
میں نے80 ارب روپے کی انعامی رقم جیتی ہے جس میں سے ٹیکس کٹوتی کے بعد انہیں 45ارب روپے حاصل ہوں گے جن میں سے وہ 9 لاکھ روپے مقامی چیرٹی کو بھی عطیہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جیتی گئی لاٹری کی مذکورہ رقم 29 اقساط میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب پاور بال پراڈکٹ گروپ کے چیئرمین چارلی مکلنٹائر نے کہا کہ 6 دیگر افراد کو فی کس 20 لاکھ ڈالر کے انعامات دیئے جائیں گے جن کا تعلق کنیکٹی کٹ، الینوائے، لیوزیانہ، نیومیکسکو، پنسلوانیہ، اور ورجن آئی لینڈز سے ہے۔