ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا پر جنسی زیادتی کاا لزام لگایا ہے۔
فحش فلموں کے ریکٹ میں ممبئی کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان دینے کے لیے پیش ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔
ایک بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شرلین چوپڑا نے الزام لگایا ہے کہ راج کندرا نے انہیں مارچ 2019 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ماضی میں راج کندرا نے کام کے متعلق بات چیت کے لیے ان کے بزنس مینیجر سے رابطہ کیا تھا۔
ان کی میٹنگ 27 مارچ 2019 کوہوئی۔ بعد ازاں ایک بحث کے بعد راج کندرا بغیر بتائے ان کے گھر چلے آئے۔
رپورٹس کے مطابق شرلین نے مزید کہا کہ کندرا نے مزاحمت کے باوجود ان کا بوسہ لینا شروع کردیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کو کہا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔
جس پر راج کندرا نے ان سے کہا کہ وہ زیادہ تر تناؤ میں رہتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے شلپا شیٹھی کے ساتھ اپنے رشتے کو پیچیدہ قرار دیا۔
اداکارہ شرلین نے بیان دیا کہ وہ راج کندرا سے خوفزدہ تھیں، انہوں نے دھکا دے کر کندرا کو خود سے دور کیا اور واش روم میں بھاگ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق شرلین چوپڑا نے اپریل 2021 میں راج کندرا کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
راج کندرا پر آئی پی سی کی دفعات 376، 384، 415، 420 ، 506 ، 354 کی شق اے بی ڈی ودیگر شامل ہیں۔
اس سے قبل شرلین چوپڑا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان چند پہلے لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نےبالغ فلم ریکٹ کے خلاف آواز اٹھائی۔
دوسری جانب ممبئی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر چلانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی تحویل میں ہیں۔