اداکارہ سنبل اقبال کورونا وائرس میں مبتلا

معروف اداکارہ سنبل اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو کووڈ میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

سنبل اقبال نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں تمام مداحوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی اپنے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی اداکاروں نے بھی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس سے قبل بھی چوتھی لہر سے متاثر ہونے والے اداکاروں میں زرنش خان، عدنان صدیقی اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی شامل ہیں۔