دنانیر کی دلہن بنے خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

پاوری گرل دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر دنانیر مبین  کی خوبصورت تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں۔


تصاویر میں دنانیر خوبصورت لہنگے اور لائٹ سے میک اپ کے ساتھ کافی دلکش لگ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنانیر کا خوبصورت لہنگا محسن نوید رانجھا کا ڈیزائن کردہ ہے۔

دنانیر مبین کی تصاویر کو انسٹاصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی کمنٹ میں ان کی خوبصورتی کی تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔