آسمانی بجلی درخت پر گری تو شہری نے کیا نظارہ دیکھا؟ ویڈیو وائرل

کیلیفورنیا میں مائیکل بوگن نامی شخص نے  صنوبر کے ایک درخت کی ویڈیو بنائی ہے جو کہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں  بِگ بیئر ایئرپورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔

ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دوسوسال قدیم بھی تھا۔ لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتشزدگی پرقابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کچھے درخت کو صاف کیا۔

محکمے کے مطابق اس جگہ بجلی گرنے سے لگ بھگ پانچ مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا۔