پولیس کے شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں آج یوم ِ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج پولیس کے شہدا کا دن منایا جارہا ہے ، جس کا مقصد ان پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پولیس فورس کی خدمات کو اجاگر کرنے اور شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
یوم شہدائے پولیس پر صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور ضلع کی سطح پر دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی، جس میں شہدائے پولیس کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
صوبے کے تمام اضلاع میں شہدا کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں شہدا کی تصاویر رکھی گئیں ہیں، مرکزی تقریب پشاور پولیس لائن میں اہتمام کیا گیا۔