ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کرائم برانچ کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا کہ راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کا کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم برانچ حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔