پشاور: تھانہ رحمان بابا کے علاقے دیر کالونی میں 10 ہزار روپے قرض واپس مانگنے پر جوانسال قریبی رشتہ دار کو فائرنگ کرکے بیدردی کیساتھ قتل کردیاگیا۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ کے مطابق گزشتہ روز وہ معمول کی گشت پر دیر کالونی میں موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک مسلح شخص جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کو قابو کرنے پر اس کی شناخت فضل الرحمان ولد میر زمان کے نام سے ہوئی جو اپنے قریبی رشتہ دار صادق شاہ ولد قیوم کو قتل کرنے کے بعد فرارہورہا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دوست صادق شاہ کو 10 ہزار روپے قرض واپس مانگنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقتول کے والد قیوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔