کبریٰ خان کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان کا نجی ٹی وی کے پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حادثے سے متعلق بتارہی ہیں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہوگئی تھیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ‘چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر بہت خوفزدہ رہتی ہوں۔‘

اس شو میں معروف اداکار ہمایوں سعید شریک تھے، ہمایوں سعید نے کبریٰ خان کے بیان پر کہا کہ ان کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کر اور بھی خوبصورت ہوگئی ہیں۔

پروگرام میں شریک اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ’لیکن آپ کو دیکھ کر بالکل پتا نہیں چلتا کہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔‘