وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔
وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔