لاہور: پنجاب حکومت نے آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
حکومت کے مطابق یہ امدادی رقم ان حاملہ خواتین کو دی جائے گی جو بچے کی پیدائش تک مسلسل طبی معائنہ کروائیں گی، تاکہ زچہ و بچہ کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی سمیت 13 اضلاع شامل کیے گئے ہیں، جہاں ضرورت مند خواتین کو اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔