یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار چنکی پانڈے نے ایک زمانے میں فلم انڈسٹری میں نووارد اکشے کمار کو اداکاری کے گر سکھائے۔
جی ہاں سینئر اداکار چنکی پانڈے نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اکشے کو رقص اور مکالموں کی ادائیگی کا طریقہ سکھایا، ان کے مطابق یہ اکشے کی فلمی کیریئر کا ابتدائی زمانہ تھا۔
چنکی پانڈے نے کہا کہ اسی لیے اکثر اکشے مذاق میں کہتے تھے کہ اسی وجہ سے وہ کئی سالوں تک اپنے کیریئر کے عروج میں کوئی ایوارڈ نہیں جیت پائے۔
چنکی پانڈے نے یہ دلچسپ قصہ کامیڈین ایکٹر سائرس بروجہ کے یو ٹیوب پر چلنے والے شو میں شرکت کے دوران سنایا۔
انکا کہنا تھا کہ اکشے یہ سب کہہ کر انھیں واقعی خوب ہنساتے ہیں، چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ مدھومتی ڈانسنگ اسکول کے گریجویٹ ہیں، اور جب میں گریجویشن کررہا تھا تو اکشے جو کہ مجھ سے چار پانچ برس چھوٹے ہیں تو انھوں نے اسی زمانے میں اسکول جوائن کیا تھا، تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اسکول میں نئے آنے والے کو سینئرز تربیت دیتے ہیں میں نے بھی ایسا ہی کیا اور اکشے کو ڈانسنگ اور ڈائیلاگ ڈلیوری سکھائی۔
اسی لیے اکشے ابتدا میں مذاق میں کہتے تھے کہ انھیں کوئی ایوارڈ اور زیادہ فلمیں اسی لیے نہیں ملتیں کہ تم نے میری تربیت کی ہے۔
واضح رہے کہ چنکی اور اکشے نے ہاؤس فل سیریز اور تیس مار خان میں اکٹھے کام کیا ہے۔