ممبئی: اداکاررنبیراوراداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں ایک بار پھرعروج پرہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ سے ایک انٹرویوکے دوران پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں کون سا جوڑا شادی جلد کرنے جارہا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ زیادہ کسی بھی جوڑے کے بارے میں اتنا نہیں جانتیں کیونکہ وہ آج کی جنریشن سے نہیں بلکہ پچھلی جنریشن سے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کون سا اداکاریا اداکارہ کی کس سے زیادہ دوستی ہے لیکن رنبیر اورعالیہ کے بارے میں کہہ سکتی ہوں کہ وہ اس سال شادی کرلیں گے۔
اس سے قبل اداکا رنبیر کپورنے بھی کہا تھا اس بارے میں زیادہ تونہیں کہوں گا لیکن شادی جلد ہوگی۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار2017 سے ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں جب کہ اس سے قبل بھی کافی بار دونوں کی شادی کی تاریخ کی خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔