سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

معروف اداکارہ سجل علی نے بچے کی پیدائش سے متعلق انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب سے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کی گئی جسے دیکھ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شوبز کی ایک اور جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سجل علی نے اپنی اسٹوری میں مٹھائی کے ڈبے کی تصویر شیئر کی جس میں مٹھائی کے اوپر واضح طور پر it’s a boy کے الفاظ درج ہیں ۔

دوسری اسٹوری میں اداکارہ نے نومولود کے کپڑوں کی تصاویر  بھی شیئر کی ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ اسٹوریز دراصل اداکار جوڑی کے والدین بننے کے اعلان سے متعلق شیئر کی گئی ہے یا پھر کسی دوست احباب کی خوشی بانٹنے کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔