عامر خان نے سری دیوی کیساتھ کام نہ کرنیکی وجہ بتادی 

ممبئی: ماضی میں اداکار عامر خان نے اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام سے کیوں انکار کیا تھا اس کی دلچسپ وجہ انہوں نے خود ہی بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی فلم سازوں کی خواہش تھی کہ مداح ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور معروف اداکارہ سری دیوی کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھیں تاہم ایسا نہ ہوسکا۔


فلم سازوں کا ماننا تھا کہ اگر دونوں فنکار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئے تو عامر خان اور سری دیوی کی جوڑی کو کافی پسند کیا جائیگا تاہم آخری وقت پر عامر خان ہمت ہار گئے۔

 عامر خان اور سری دیوی کا ایک ساتھ فوٹو شوٹ بھی ہوا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق عامر خان یہ محسوس کر چکے تھے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ عمر میں ان سے بڑی لگتی ہیں۔