ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اکثر خبروں میں رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کے خبروں میں رہنے کی وجہ بڑی دلچسپ ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون ڈپریشن کے مرض میں مبتلا افراد کی امداد کے لیے ’لیو، لوو، لاف‘ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں اور اس کے تمام اخراجات وہ اپنے کپڑے کے برانڈ سے ہونے والی آمدنی سے پورا کرتی ہیں۔
حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے نیلامی کے لیے برانڈ کی ویب سائٹ پر اپنی دو کرتیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک کرتی دپیکا نے اداکارہ جیا خان کے انتقال اور دوسری کرتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کے والد کی کنڈولنس ریفرنس کے موقع پر پہنی تھی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو افسوسناک موقعوں پر زیب تن کی جانی والی کرتیوں کی نیلامی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔