بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کے وسط میں بطور چیلنجر شرکت کرنیوالی عرشی خان نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ وہاں مقیم اپنے دوستوں اور رشتے داروں کیلئے سخت پریشان ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد عرشی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک افغان پٹھان خاتون ہوں، افغانستان میں پیدا ہوئی، بعدازاں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے بھارت آگئی، اب طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغان خواتین شہریوں کے لیے بہت پریشان ہوں۔
عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں اور ملک کی حالت دیکھ کر حقیقتاً تکلیف ہوئی، یہاں تک کہ کھانا بھی صحیح طریقے سے نہیں کھا پا رہی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اور میرے گھر والے افغانستان کے لیے دُعا کررہے ہیں کہ خدا جلد از جلد ان کی مدد کرے، ہم بے بس ہیں، دعاؤں کے علاوہ کچھ نہیں کرستے۔