ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان متعدد بار بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں.
سہانا کا یہ شوق بہت جلد پورا بھی ہونے والا ہے کیوں کہ معروف ہدایت کار زویا اختر اپنے نئے پراجیکٹ میں سہانا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کارہ زویا اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ فلم پر کام کررہی ہیں.
ناول کی کہانی ایک نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کی حیثیت میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔
سہانا خان اس سے قبل شارٹ فلمز میں جلوہ گرہوچکی ہیں تاہم زویا اختر کی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جب کہ شاہ رخ خان نے ابھی اسکرپٹ کے لیے ہاں کرنی ہے، اگر یہ فلم سہانا خان کو مل جاتی ہے تو یہ ان کا شوبز کی دنیا میں باقاعدہ پہلا قدم ہوگا۔