اداکارہ میرا کی عزت کے لئے نئی منطق

پاکستانی اداکارہ اور میزبان میرا کا خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے ایک عجیب و غریب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو پیغام میں میرا کو خواتین کو عزت دینے کے معاملے پر مردوں سے مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ میرا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، لڑکیوں کو احترام اور عزت دیا کریں۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو  اتنی عزت دیں کہ وہ ایک دن خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہو جائیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز  پر  وائرل ہو رہی ہے اور انہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر سے  سیکڑوں مردوں کی جانب سے بدسلوکی کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔