بھارتی فلموں میں کام کرنیوالی روسی اداکارہ کی لاش برآمد

بھارتی فلموں کی 24 سالہ روسی اداکارہ و ماڈل الیگزینڈرا جاوی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی دوشیزہ کی لاش بھارتی ریاست گوا میں ان کے فلیٹ سے ملی جہاں ان کی لاش کچن میں لٹکی ہوئی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ گوا میں اپنے دوست کے ساتھ رہتی تھیں اور آج ان کا دوست گھر پہنچا تو دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو طلب کیا جہاں ان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

خیال رہے کہ روسی ماڈل گرل نے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (تامل) کی فلم ‘کنچنا 3’ میں اداکاری کی تھی، اس کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی تھیں— فوٹو: فائل

رپورٹس کے مطابق روسی دوشیزہ پریشان تھیں اورذہنی سکون کیلئے دواؤں کا بھی استعمال کررہی تھیں جبکہ بعض رپورٹس میں ان کی پریشانی کی وجہ بوائے فرینڈ سے دوستی ختم ہونے کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روسی ماڈل گرل نے 2019 میں چنئی کے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر فوٹو گرافر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے اداکارہ کی موت پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ روسی ماڈل گرل نے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (تامل) کی فلم ‘کنچنا 3’ میں اداکاری کی تھی، اس کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی تھیں۔