کیا انجلینا جولی کو کشمیر نظر نہیں آرہا؟

کراچی: فاطمہ بھٹو ہالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف بول پڑیں۔

 اداکارہ کے افغانستان پر بولنے پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین یاد کرا دیا۔

ہالی ووڈ اسٹار انجیلینا جولی ایک پرائیویٹ پرسن ہیں لیکن انہوں نے حال میں انسٹاگرام جوائن کیا جس میں وہ افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔

تاہم فاطمہ بھٹو نے اپنے پہلے ٹوئٹس میں غیرملکی ستاروں کے اس رویے کوآڑے ہاتھوں لیا۔

 انہوں نے بی بی سی کی انجلینا جولی کی لگائی گئی خبر کو ری ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ کچھ معروف حقوق نسواں اور اداکاراؤں کے مطابق، افغانستان پچھلے ہفتے تک جنت تھا۔

دوسری ٹوئیٹ میں فاطمہ نے انجلینا کو افغانستان پر بولنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اگلی بار فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کریں۔

آخر میں فاطمہ نے ایک بار پھر بی بی سی کی تصویر کے ساتھ تمام صارفین سے سوال کیا، کہ کیا انجلینا کو کسی نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں آگاہ کیا ہے۔