پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو تہوار رکشا بندھن کے موقع پر ایک شخص کو راکھی باندھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو راکھی کا تہوار منانے سے متعلق اطلاع دی گئی۔
ویڈیو میں ثروت گیلانی اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے ہندو باورچی گھنیش کے ساتھ بیٹھی دیکھی جاسکتی ہیں جس میں انہوں نے اپنے باورچی گھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھی۔
ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھنیش کو راکھی اس لیے باندھ رہی ہوں کہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے کک گھنیش کے لیے راکھی بندھن، ہر پاکستانی کو ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہیے۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس عمل کو اقلیتوں کو محبت کا احساس دلانے کی خاطر سراہا جارہا ہے۔