سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے تقریباً 2000 ملازمین فارغ کردیے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آرڈیننس کے تحت بحال ملازمین کو فوری طورپرفارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن عمران منیار نے دستخط کیے ہیں۔