پی ٹی وی کا بھی تاریخی شخصیات پر ڈرامے بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی وی بابراور غالب پر طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا۔

 انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب پی ٹی وی سپورٹس اور پی ٹی وی ا نٹرٹینمنٹ میں جدت لا رہے ہیں۔

پی ٹی وی بابر اور غالب پر ازبکستان اور پاکستان میں شراکت داری میں طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔