اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2ستمبر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2ستمبر کو ہوگی، یہ سماعت ماہانہ بنیاد پر نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہے تاہم اس مد میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کا کوئی اثر کے الیکٹرک کے منافع پر نہیں پڑتا۔
اس سماعت میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اوسطا اثر 50پیسہ فی یونٹ آئے گا، جبکہ اپریل سے جون تک کے مہینوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا یونیفارم کنزیومر ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین کی بلنگ پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔
عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی پیشی کا اثر دنیا بھر میں عوام کو براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔