پشاور کے علاقہ میں مختلف واقعات کے دوران دو جوان سال بھائیوں کو سربند پشتخرہ میں جبکہ انکی شادی شدہ بہن کو چمکنی میں گھر کے اندر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس نے خاتون کے قتل کی رپورٹ اسکے شوہر کے خلاف جبکہ دونوں بھائیوں کے قتل کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی ہے
پولیس کے مطابق مقتولہ چند سالوں سے اپنے شوہر سے ناراض ہوکر بھائیوں کے گھر رہائش پذیر تھی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسکے بھائیوں کو بھی بہنوئی نے ہی قتل کیا ہے ۔پولیس نے مقتولہ اور مقتو لین کے موبائل فونز ڈیٹا اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔
واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی نو ر اللہ قو م صا فی عمر 35سال سکنہ بیری با غ حال عیسی خان گڑھی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے چمکنی پولیس کو بتایا کہ مقتولہ عا لیہ بی بی عمر 40سال زو جہ سیف اللہ اپنے بیٹے محدم سدیس عمر 11سال کیسا تھ گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران اسکا شوہر ملزم سیف اللہ اور اسکا سا تھی نے گھر میں گھس کر مسماة عا لیہ پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے ۔ مد عی نے بتایا کہ مقتولہ اپنی شوہر سے نا را ض ہو کر میکے آ ئی ہو ئی تھی اور اپنے بیٹے کیسا تھ چمکنی کے علا قے میں کرا یہ کے مکان میں رہا ئش اختیار کی ہو ئی تھی ۔
دریں اثنا مد عی محمد الیا س قو م خٹک سکنہ کر ک نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے سر بند پولیس کو بتایا کہ مقتو ل محدم ذاہدعمر 34سال اور محمد ابرا ر عمر 23سال پسر ان محمد سعید کو پشتہ خرہ بالا رنگ روڈ کے قریب نا معلوم مسلح افرا دنے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ہے جبکہ اسکی بہن مسما ة عا لیہ بی بی کو اسکے شوہر سیف اللہ نے گھریلو نا چا قی کی بنا پر قتل کر دیا ہے پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقد مہ اسکے شوہر سیف اللہ اور اسکے سا تھی کیخلاف درج کر لیا جبکہ مقتولہ کے بھائیو ں مقتولین ذاہد اور محمد ابرار کے قتل کا مقد مہ نامعلوم ملزمو ں کیخلاف درج کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے ۔