پشاور:پشاور میں بہن کے گھر دعوت پر آئی خاتون کو شوہر سمیت قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، مقتولہ اپنی بہن کے گھر شوہر کے ساتھ دعوت پر آگئی تھی۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لییہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ بہن کے گھر پر دعوت پر آئی تھی، قتل کی واردات میں بہن اور بہنوئی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔