وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔