ماں اپنا جرم چھپانے کیلئے سگی بیٹی کی قاتل بن گئی، ہولناک انکشافات

ٹوپی:ٹوپی کی طفلکہ انوشہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا قاتل سگی ماں اور اس کا آشنا نکلے۔

 پولیس نے دونوں سفاک قاتلوں کو گرفتارکرلیا‘ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

 طفلکہ انوشہ کے ماں کے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بیدردی سے قتل کیا گیا۔

طفلکہ انوشہ کی ماں اورجنید نامی شخص کے درمیان ناجائزتعلقات تھے جس کا علم کم عمر طفلکہ کو ہوگیا مقتولہ کو ماں نے بدنامی کے ڈر سے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر قتل کیا اورلاش کو خفیہ طور پر دفنا دیا۔

 پولیس نے جدید طریقوں سے تفتیش کرتے ہوئے مجسٹریٹ اور میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں لاش کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں طفلکہ کوآتشین اسلحہ سے قتل کرنیکی تصدیق ہونے پر پولیس نے مقتولہ کی ماں اور اس کے آشنا کو گرفتارکرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔