ٹک ٹاکرعائشہ ہراسانی کیس میں اہم پیشرفت

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینار پاکستان پر ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں لاہور کی کیمپ جیل آئی۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناختی پریڈ کرائی گئی، جیل میں قید تمام ملزموں کو گروپوں کی شکل میں عائشہ کے سامنے لایا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اکرم کو سیکڑوں لوگوں نے ہراساں کیا تھا، وڈیو وائرل ہونے کے بعد عائشہ اکرم نے مقدمہ درج کرایا تھا اور 400 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی وڈیو کے ذریعے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا جو اس وقت کیمپ جل میں موجود ہیں۔