شاہدرہ سے اغواء 2لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی

لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والی دونوں لڑکیاں گوجرپورہ سے بازیاب ہوگئی ہیں، تاہم لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

 پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں شاہدرہ سے اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا اور کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں لے جایا گیا، جہاں 3 افراد نے گن پوائنٹ پر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

 سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہیجبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔