4سالہ بچی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور:پشاو رکے علا قے گلبر گ میں چار سالہ بچی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے شیطان صفت شخص کو گرفتار کرکے چا ئلڈ پرو ٹیکشن ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ہمایون خان ولد شیرین ساکن گلبرگ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا گھر کے قریب جنرل سٹور ہے۔

 گزشتہ روز اس کی 4سالہ بیٹی دکان آئی تھی جہاں سے چیزیں خرید کر وہ واپس گھر چلی گئی کچھ دیر بعد بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ ہمسایہ لڑکا اسے گھر لے گیا اور وہاں اس کے کپڑے اتارکر اس کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے موبائل فون سے تصویریں بنائیں۔

بیٹی کی نشاندہی پر وہ ہمسایہ کے گھر پہنچا تو اس نے سجاد خان ولد قلندر خان کی نشاندہی کردی،

 پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد خان کو گرفتار کرلیا۔